ذلت و رسوائی بھارتی بحریہ کا مقدر بن گئی

Oct 27, 2023 | 19:16:PM

(24 نیوز )پاکستان میں دہشتگرد جاسوس کمانڈر کلبھوشن یادیو کے پکڑے جانے سے قطر میں 8 اہلکاروں کی سزائے موت تک،بھارتی بحریہ دنیا بھر میں دہشتگردی و جاسوسی نیٹ ورک کی علامت بن گئی۔

بحر ہند میں تسلط جمانے اور خود کو بلیو واٹر نیوی سمجھنے والی بھارتی بحریہ کا ایک کے بعد ایک سکینڈل سامنے آ رہا ہے ، عقبی ہیچ کھلا رہ جانے پر اربوں ڈالر کی ایٹمی آبدوز کو بندر گاہ میں ڈبونا بھی بھارتی بحریہ کا کارنامہ ہے،4 برس کے دوران پاک بحریہ کے ہاتھوں 5 بار جدید ترین اسکارپین آبدوز پکڑے جانے کا سہرا بھی بھارتی بحریہ کے سر ہے،جنگی اصطلاح میں کسی بھی آبدوز کا پکڑا جانا آبدوز کی یقینی تباہی تصور کیا جاتا ہے،2013 میں بھارتی بحریہ کی سندھو رکھشک آبدوز کے تارپیڈو کمپارٹمنٹ میں  دھماکا ہوا،آئی این ایس سندھو رکھشک میں دھماکہ اور 15 سیلرز کی ہلاکت آئی این ایس ککری کی پاک بحریہ کے ہاتھوں تباہی کے بعد سب سے بڑا حادثہ ہے۔

کلو کلاس آبدوز آئی این ایس سندھو رانا میں فروری 2014 آگ لگنے سے 2 افسر مارے گئے،فروری 2022 میں کرناٹک میں متعین بھارتی بحریہ کے طیارہ برادر جہاز آئی این ایس وکرم آدتیہ میں بھی آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا،آئی این ایس وکرم آدتیہ میں پہلے بھی آتشزدگی کے واقعات ہو چکے ہیں،کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق قطر میں ہونے والی رسوائی کا ملبہ بھی پاکستان کے سرڈال دیا،

بھارتی میڈیا نے اپنی بحریہ کے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان اور قطر کو سازشی قرار دے دیا۔

گودی میڈیا کی پاکستان کے سابق نیول چیف اور قطری ائِرفورس کمانڈر کی ملاقات کو سازش کا رنگ دینے کی بھونڈی کوشش،کیا پاکستان نے بھارتی بحریہ کے اہلکاروں کو اسرائیل کے لئے جاسوسی کی پٹی پڑھوائی؟کیا قطر نے خود اپنے قیمتی اسٹرٹیجک راز اسرائیل کو دینے کی سازش کی؟7 کمانڈرز اور 1 سیلر سمیت 8 بھارتی اہلکاروں کو قطری حکام نے جاسوسی کے الزام میں اگست 2022 میں گرفتار کیا تھا،بھارتی جاسوس الظاہرہ گلوبل ٹیکنالوجی میں چھوٹی آبدوزیں بنانے کے حساس منصوبے پر کام کررہے تھے،بھارتی جاسوسوں میں کیپٹن نوتیج سنگھ گل،برندرہ کمار ورما، سورابھ وشست،کمانڈر امت نگپال، پریندو تواری، سگناکر پکالا,سنجیو گپتا اور ملاح راجیش شامل ۔

بھارت کے جاسوسی و دہشتگردی کے نیٹ ورکس پر دنیا بھر میں ایک عرصے سے تشویش پائی جا رہی ہے،پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے پر  حاضر سروس نیول آفیسر کلبوشن یادیو   کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا جا چکا ہے ،ہندوستان کی بیرون ممالک دہشت گردانہ کارروائیاں بھی پہلے ہی دنیا کے سامنے آشکار ہو چکی ہیں ،کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک میں انڈین انٹیلیجینس ایجنسیز کے کرائے کے قاتل سکھ لیڈرز کو قتل کرتے ہُوئے بھی رنگے ہاتھوں پکڑے جا چکے ہیں ،قطر کی جانب سے بھارتی افسروں کی سزائے موت کے بعد بھارت کیلئے دنیا بھر میں سفارتی تعلقات رواں رکھنا مشکل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں :90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا معاملہ

مزیدخبریں