لاہور میں فضائی آلودگی کا راج، بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Oct 27, 2024 | 09:22:AM

 (24 نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور  میں فضائی آلودگی کا راج،گرد و غبار کے بادلوں نے سردی کو انے سے روک دیا جبکہ ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور نے دنیا بھر کے شہروں کو پیچھے چھوڑ دیا، پاکستان سمیت  دنیا بھر میں لاہور آلودہ ترین شہر قرار جبکہ آج باغوں کے شہر لاہور کا اے کیو آئی کی مجموعی شرح 707 ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں امریکی قونصلیٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 916، ڈی ایچ اے میں اے کیو آئی 842 جبکہ مراتب علی روڈ کے علاقے کا ایئرکوالٹی انڈیکس 810 ریکارڈ ، مختلف شاہراہوں ٹھوکر نیاز بیگ 878، جوہر ٹاؤن 893 ، سید مراتب علی روڈ 754 اے کیو ریکارڈ  کیا گیا ۔

اس کے علاوہ سی ای ار پی افس 754 ،شاہراہ قائد اعظم 633 ،پاکستان انجینرنگ سروس 688 ، یو ایس کونسلیٹ میں 700 ریکارڈ کیا گیا ۔

ہواؤں کی رفتار کم اور ساکن ہونے کی وجہ سے بھی فضائی آلودگی میں اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ موسمیات کی جانب آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی فضائی آلودگی سے شہری نزلہ، زکام، کھانسی جیسی بیماریوں کا شکار ہونے لگے، طبی ماہرین نے سموگ کے مضر اثرات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ماسک کے استعمال کی ہدایت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل ایران کشیدگی,پاکستانی حدود میں آئی پروازوں کی مانیٹرنگ

دوسری جانب  شہر قائد میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا , محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران  بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شمال مغرب سمت 5کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 87فیصد ہے۔ 

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطباق  شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 19ویں  نمبر پر موجود  ہے  جبکہپاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دوسرے نمبر پر آگیا۔

مزیدخبریں