منہاج یونیورسٹی میں عالمی بین المذاہب کانفرنس،عالمی سکالرزاور گورنر خیبر پختونخوا کی شرکت
تعلیم کی بنیاد پر ہی پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے،گورنرخیبر پخونخواہ کا منہاج یونیورسٹی میں اظہار خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افشان رضوان)منہاج یونیورسٹی لاہور میں دو روزہ عالمی بین الامذاہب کا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر خیبر پختونخوا نے مطور مہمان خصوصی شرکت کی، دنیا بھر سے مزہبی سکالرز نے کانفرنس میں شرکت کی۔
عالمی بین المذاہب کانفرنس کے منعقدہ تقریب کے اختتامی سیشن میں گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اور چیئرمین بورڈ آف گورننس (بی او جی) منہاج یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری بھی شریک ہوئے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد،رجسٹرار منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر خرم شہزاد بھی کانفرنس میں موجود تھے۔
امریکہ،برطانیہ،آسٹریا،مصر،نیپال،انڈیا،ناروے،سائوتھ کوریا سے سکالرز نے خطاب کیا ،امریکہ سے جوزف پی گارسکے،ڈاکٹر تھامس جی واش،مسٹر مائیکل ریمسٹرن، پروفیسر ڈاکٹر ترنجیت سنگھ،انڈیا سے ڈاکٹر جے پرکاش کاردم، مصر سے عاصمہ علیزنے،آسٹریا سے پروفیسر ڈاکٹر افسار راٹھور،سری لنکا سے بھوپندرہ کمار،نیپال سے ڈاکٹر بھولے ناتھ یوگی اختتامی سیشن میں موجود تھے،سنگا پور سےڈاکٹر روحان گونارتنا،آسٹریا سے ڈاکٹر ہینزے بھی شریک ہوئے۔
کانفرنس میں رہنما پیپلز پارٹی بیرسٹر عامر حسن ،ماہر قانون اظہر صدیق تقریب میں موجود تھے ، تمام مہمانوں نے منہاج گلوبل ری ہیبلیٹیشن اینڈ انگیجمنٹ ریپوزٹری کی لانچنگ کی، بین المذاہب رواداری طاہر القادری کی کتاب بھی لانچ کی گئی۔
کانفرنس سے گورنر کے پی کے فصیل کریم کنڈی نےاظہار خیال کر تے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہر قادری نے بہترین تعلیمی ادارہ بنایا ہے،تعلیم کی بنیاد پر ہی پاکستان کا مستقبل روشن ہو سکتا ہے ،میں بہت خوش ہو کہ منہاج یونیورسٹی تعلیم کے میدان میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے،محمد طاہر القادری کی تعلیمات انٹرفیتھ ہارمونی کے لیے بہترین کردار ادا کر سکتی ہیں،منہاج یونیورسٹی کا کاؤنٹر اینڈ پیس ٹیررزم کا ادارہ اپنی مثال اپ ہےکاؤنٹر اینڈ پیس ٹیررزم کی تعلیم اس وقت کی ضرورت ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ اسلام میں دہشتگردی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،منہاج یونیورسٹی نوجوان نسل کی درست سمت میں رہنمائی کا فریضہ انجام دے رہی ہے،تعلیم اور تحقیق کے میدان میں منہاج یونیورسٹی کا اہم کردار ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ہر پاکستانی کو آگے آنا ہوگا،شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے ہمیشہ بین المذاھب ہم آہنگی اور امن کے لیے خدمات انجام دیں ،ہمیں اپنے ملک کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے لانا ہوگا ،خیبرپختونخواہ افغانستان کے بارڈر کے ساتھ واقع ہے اس کی اپنی اہمیت ہے ،دو عالمی طاقتوں نے اس علاقے پر اپنے تسلط کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔
فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ میں نے کو ایک کامیاب کانفرنس پر مبارک باد پیش کرتا ہوں ،2000 سے زائد انٹرنیشنل سکالر ز نے اظہار خیال کیا ،المذہب کانفرنس ایک بے حد اہم چیز ہے اور وقت کی ضرورت بھی ،ہم چاہتے ہیں کہ اس طرح کے کانفرنس پشاور میں بھی ہوں ،دنیا بھر میں جو مذہبی نصرتیں بڑھتی جا رہی ہیں ان کو روکنے کے لیے اس طرح کی کانفرنسز بے حد ضروری ہیں ،میں ڈاکٹر طاہر القادر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ وہ ایسے عظیم کام میں کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام یوم سیاہ کشمیر منایاگیا