پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتاری کے بعد رہا

Oct 27, 2024 | 18:12:PM
پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے عالمگیر خان گرفتاری کے بعد رہا
کیپشن: عالمگیر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کو گرفتارکے بعد رہا کر دیا گیا۔سابق ایم این اے کو 4 افراد سمیت کراچی پریس کلب کے باہر سے حراست میں لیا گیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق فکسٹ اٹ ٹیم کے سربراہ فلسطین سے اظہاریکجہتی کیلئے پریس کلب آئے تھے۔تحریک انصاف کی جانب سے کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے میں جمال صدیقی، فزہ زیشان، راجہ اظہر،حلیم عادل شیخ ، آفتاب جہانگیر اور دیگر بھی شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:رتن ٹاٹا کی جائیداد میں کس کس کو حصہ ملا؟ وصیت جان کر بھارتی بھی حیران رہ گئے

اس موقع پر سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دھاندلی کے ساتھ یہ آئینی ترمیم پاس کی گئی ہے، ہمارے ایم این ایز کو اٹھایا گیا، پاکستان کے اندر مینڈیٹ کو چوری کیا گیا، یہاں چادر اور چار دیواری کے پامال کیا جاتا ہے۔عارف علوی نے کہا کہ پہلے مسنگ پرسنز کا مسئلہ بلوچستان میں تھا اب پورے پاکستان نے دیکھ لیا، فوج کہتی تھی کہ ہمارا سیاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کے انتقال کر جانے والے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کی وصیت سامنے آگئی