ملک گیر انسداد پولیو مہم کا کل سے آغاز ہو گا

Oct 27, 2024 | 18:33:PM

 (  بابر شہزاد ترک ) ملک بھر میں پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے 28 اکتوبر سے پولیو مہم کا آغاز  کیا جائے گا جو 3 نومبر تک جاری رہے گا۔ 

نیشنل ای او سی کےمطابق  28 اکتوبر سے 3 نومبر تک شیڈول ملک گیر پولیو مہم کا کل آغاز ہو گا،مہم کے دوران 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے، وزیر اعظم نے فرنٹ لائن پولیو ورکرز کی حوصلہ افزائی کی اور کاوشوں کو سراہا،فوکل پرسن برائے پولیو  عائشہ رضا نے کہا وزیر اعظم کی قیادت میں انسدادِ پولیو کیلئے نئے جذبے اور عزم سے کام جاری ہے،وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز مُلک میں ہر دروازے پر دستک دیں گے، والدین سے درخواست ہے کہ پولیو ورکرز سے بھرپور تعاون کریں، والدین 5 سال سے کم عمر تمام بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے انتقال کر جانے والے معروف صنعتکار رتن ٹاٹا کی وصیت سامنے آگئی

مزیدخبریں