بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں،عمرایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد تبسم)قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمرایوب نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں ہے ،بشری بی بی نے بہادری سے نو ماہ جیل کاٹی ۔
اپوزیشن لیڈرعمر ایوب نے ہری پور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ بشریٰ بی بی کو جیل میں زہر دیا گیا،بانی پی ٹی آئی کی بجلی پانی بند کیا گیا غیر معیاری کھانا دیا جا رہا ہے،بانی پی ٹی آئی ملک و قوم اور آئین کی بالادستی کیلئے قید کاٹ رہے ہیں ان پر جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے ۔عمر ایوب کاکہناتھا کہ عمران خان ڈیڑھ سال سے زائد بہادری سے جیل کاٹ رہا ہے ،اس کے نہ نواز شریف کی طرح پلیٹس کم ہوئے نہ ملک سے فرار ہوا ۔
ان کاکہناتھا کہ سابق چیف جسٹس ایک متکبر اور گھمنڈی شخص تھا اس نے آئین کے خلاف فیصلے دیئے، سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ ہوتے ہی ملک سے فرار ہوئے،ان کا دور عدالتی تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا ،موجودہ چیف جسٹس ایک ماہر قانون ہے ان سے توقعات ہے وہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلے دیں گے۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہمارا اتحاد تھا اور آئندہ بھی رہے گا، اپوزیشن جماعتیں بہت جلد حکومت کے خلاف تحریک شروع کریں گی،ان کاکہناتھا کہ آئینی مسودہ غیر قانونی طریقے سے پاس کیا گیا، ن لیگ نے جعل سازی سے آئینی مسودہ پاس کرایا۔
یہ بھی پڑھیں:سابق صدر عارف علوی نے عمران خان سے متعلق بڑا دعویٰ کردیا