فائنل میں سری لنکا کو شکست، افغانستان نے پہلی مرتبہ ایمرجنگ ایشیا کپ جیت لیا

Oct 27, 2024 | 21:57:PM

(افضل بلال) عمان میں جاری ایمرجنگ ٹیمز اییشا کپ ٹی 20 کے فائنل مین یک طرفہ مقابلے کے بعد سری لکنا اے کو شکست دیکر افغانستان اے نے پہلی بار ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکا اے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز سکور کیے، جسے افغانستان اے نے 19ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی عبور کر لیا۔

سری لنکا اے کی جانب سے ساہان اراچچیگے نے 47 گیندوں پر ناقابلِ شکست 64 رنز بنائے ان کے علاوہ نیمیش ویموکتھی نے 23 اور پاوان راتھنائیک نے 20 رنز بنائے، افغانستان اے سے بلال سمیع نے 3، اللہ غضنفر نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: فخرزمان کو ٹیم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا

سری لنکا اے کے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغانستان کے صدیق اللہ اتل نے ناقابلِ شکست 55 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا، ان کے علاوہ کریم جنت نے 33 اور درویش رسولی نے 24 رنز کی اننگز کھیلی، سری لنکا اے کی جانب سے ساہان، ایشان مالنگا اور دوشان ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکسان اور بھارت سمیت ایشیا کی 8 ایمرجنگ ٹیموں نے شرکت کی۔

مزیدخبریں