ہانیہ عامر کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Sep 27, 2024 | 00:00:AM
ہانیہ عامر کے برائیڈل فوٹو شوٹ نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
کیپشن: ہانیہ عامر کے برائیڈل فوٹو شوٹ کے دوران مختلف انداز
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے اپنے تازہ ترین برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر پر شیئر کی ہیں جنہوں نے مداحوں کے دلوں کو موہ لیا ہے، تصاویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے بھی کیے جا رہے ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری میں الگ پہچان رکھنے والی خوبرو اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دلہن کے روایتی لباس میں چند دلکش تصاویر پوسٹ کیں، تصاویر میں وہ نہایت خوبصورت اور پُروقار نظر آ رہی ہیں، ان تصاویر میں انہوں نے روایتی جوڑوں کے ساتھ دلکش زیورات کا انتخاب کیا اور عمدہ میک اپ نے ان کی دلکش خوبصورتی کو چار چاند لگا دیئے۔

مداحوں نے ہانیہ کے نئے فوٹو شوٹ کو بے حد سراہا اور ان کی تصاویر پر لاکھوں لائکس اور ہزاروں تعریفی تبصرے کیے جا رہے ہیں، ہانیہ عامر کی یہ تصاویر نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی مداحوں میں مقبول ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان نے کیانصیحت کی تھی؟ماہرہ خان نے بتادیا

ہانیہ عامر کے یہ فوٹو شوٹ نہ صرف ان کی اداکاری بلکہ ماڈلنگ کے شعبے میں بھی ان کی صلاحیتوں کو مزید نمایاں کرتا ہے, ایک صارف نے مشہور اردو غزل کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’ تم پہلے بھی اتنی خوبصورت تھیں … یا وقت نے کیا کوئی حسین ستم؟‘‘ جبکہ دوسرے نے ان کی مسکراہٹ کو لے کر لکھا کہ ’’یار، اس کی مسکراہٹ اُفففف!۔‘‘