پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع

Sep 27, 2024 | 00:09:AM

(سعید احمد سعید) قومی ایرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے معاملہ لٹک گیا، نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بولی کی تاریخ میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31 اکتوبر کردی گئی، معاہدے کے مسودے پر دستخط کی نئی تاریخ 25 اکتوبر مقرر کر دی گئی، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع سے نجکاری میں دلچسپی والی کمپنیوں کو  حیران کردیا،  

ذرائع ایوی ایشن کے مطابق توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکہ لگے گا، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی نجکاری کمیشن بتانے سے گریز کر رہا ہے، دوسری جانب نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پیشگی رقم 27 ستمبر کو جمع کرانا تھی، بولی کے لیے یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں، نجکاری کے لیے بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے 28 ستمبر کو احتجاج کی کال دیدی

واضح رہے کہ پی آئی اے خریداری کے لیے اب بلو ورلڈ سٹی، ایئربلو، عارف حبیب، فلائی جناح، پاک ایتھنول اور وائی بی ہولڈنگز کنسورشیم بولی لگانے کے لیے میدان میں ہیں۔

مزیدخبریں