سپریم کورٹ میں جھگڑا ملکی مفاد کیخلاف ہے : فاروق نائیک

Sep 27, 2024 | 10:41:AM
 سپریم کورٹ میں جھگڑا ملکی مفاد کیخلاف ہے : فاروق نائیک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کیلئے اچھا ہے اور نہ ہی ملک کے مفاد میں ہے، عالمی سطح پر پاکستانی عدلیہ کا تاثر غلط قائم ہوگا ۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے  فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا ججز کو چاہیے کہ آپس میں بیٹھ کر مسائل حل کریں، مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ آئین و قانون پر مبنی نہیں ہے۔ سپریم کورٹ نے 187 کا اختیار استعمال کر کے پی ٹی آئی کو سیٹیں دے دیں،  سپریم کورٹ میں جھگڑا نہ عدلیہ کے لیے اچھا ہے اور نہ ملک کے لیے۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے۔

ضرورپڑھیں:  "قیدی نمبر804"لوٹ مارکرتے ہوئے پکڑاگیا  

 خیال رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا اور مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے کا حکم دیا تھا۔

13 رکنی فل کورٹ بینچ کے 5-8 کی اکثریت کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف سیاسی جماعت تھی اور ہے، پی ٹی آئی خواتین اور اقلیتی نشستوں کی حقدار ہے، انتخابی نشان نہ ملنے سے کسی سیاسی جماعت کا انتخابات میں حصہ لینے کا حق ختم نہیں ہوتا۔