تھائی وفد کی مریم اورنگزیب سےملاقات، شرمپ فارمنگ کےفروغ پر اتفاق

Sep 27, 2024 | 12:37:PM

(24 نیوز)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب سے تھائی یونین کے وفد  نے ملاقات کی جس میں شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق  کیا گیا ۔

ملاقات کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ پنجاب کی بنجر زمینیں آباد ہوں ، جدید فارمنگ سے زراعت ترقی کرے گی جبکہ کسانوں کو بھی خاطر خواہ سہولیات فراہم ہونگی ۔

مریم اورنگزیب نے وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبے کی زراعت کو جدید اور فوڈ سکیورٹی کو یقینی بنانے کے انقلابی وژن کا آغاز کیا ہے ۔ شرمپ فارمنگ کی حوصلہ افزائی سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جدید فارمنگ کے حوالے سے پنجاب کو جدید دنیا کی فہرست میں شامل کیا ہے، شرمپ فارمنگ کے آغاز سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کے علاوہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار ملے گا ،پنجاب شرمپ فارمنگ ماڈل دیگر صوبوں کے لئے بھی ایک قابل تقلید مثال بنے گا،پہلے مرحلے میں 100 ایکڑ پر 100 ٹن شرمپ فارمنگ کا آغاز کیاجارہا ہے ،اکتوبر میں جھینگے کی پہلی پیداوار حاصل ہوگی اور بنجر زمینیں آباد ہوں گی ۔

انہوں نےکہا کہ ساڑھے 8 ارب روپے سے زرعی تحقیق وترقی اور ہنرمندی کے منصوبے پر عمل درآمد ہوگا،حکومت جھینگے کی پیداوار کے فروغ کے لئے سیڈ اور فیڈ کی فراہمی میں مدد کرے گی ،ہیچری کے لئے کسانوں کو بلاسود قرض ملیں گے، کسان اور زراعت کے شعبے کو ترقی ملے گی ، فارم پروسیسنگ اور فیڈ کے علاوہ سٹوریج کے حوالے سے بھی حکومت کسانوں کی مدد کرے گی ،گریجویٹ نوجوانوں کویونیورسٹیوں کے ذریعے تحقیقی مراکز میں مواقع دئیے جائیں گے ، شرمپ منصوبے کے تحت کاروبار کے لئے زمین لیز پر دی جائے گی ،شرمپ فارمنگ کے فروغ کے لئے نجی شعبے کو مراعات دی جائیں گی۔

ضرورپڑھیں:حماداظہراورشفایوسفزئی نے دوسری شادی کی خبروں پرخاموشی توڑدی

سینئر وزیر نے کہا کہ پنجاب کی فوڈ باسکٹ کی ڈائیورسٹی کے پیش نظر شرمپ فارمنگ ہمارے فارمرز کی ضرورت ہے، مقامی آبادی کو روزگار اور کاروبار کے نئے مواقع ملیں گے، کسانوں کی تربیت کے لیےبین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کررہے ہیں۔

ملاقات میں پنجاب میں شرمپ فارمنگ کے آغاز و پیداوار،شرمپ ہیچریز، ریسرچ، ایکسپورٹ،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی چین اورلوکل فارمرز کی ٹریننگزسے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔مریم اورنگزیب نے شرمپ فارمنگ میں تکنیکی معاونت پر تھائی وفد اور راوا کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں