حماداظہراورشفایوسفزئی نے دوسری شادی کی خبروں پرخاموشی توڑدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر اور اینکر پرسن شفا یوسفزئی کی شادی کی خبریں گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں جس پراب شفا یوسفزئی کی جانب سے خاموشی توڑ دی گئی ہے۔
گزشتہ روزسینئر صحافی نجم الحسن نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ایک ہینڈسم اعلیٰ عہدےدار نے حال ہی میں ایک صحافی خاتون سے دوسری شادی کر لی ہے،دونوں کو مبارک ہو۔
حماداظہر نے اس کاجواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سب دوستوں کا مجھے ہینڈسم تصور کرنے کا شکریہ لیکن اگر کبھی ایسی بات ہوئی تو آپ سب کو بروقت اطلاع دے دوں گا۔
اب اینکرپرسن شفا یوسفزئی نے شادی کی خبروں پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ پیارے دوستو میں نے کسی سے شادی نہیں کی،سوشل میڈیا پر خواہ مخواہ مجھے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
شفا یوسفزئی نے ایکس پلیٹ فارم پر لکھا کہ میرے حوالے سے چلنے والی خبریں جھوٹی ہیں، میری ابھی تک کوئی شادی نہیں ہوئی ،سوشل میڈیا پر فضول بحث چل رہی ہے،مرد کے زیر تسلط چلنے والے معاشرے میں عورت کتنی کمزور ہے کہ اس کو ہمیشہ اپنے وجود کی وضاحت کرنی پڑتی ہے،خاص طور پر جو خواتین روزگار کمانے نکلتی ہیں،یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ان کو اس طرح نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل بھی ان کو اس طرح کی صورتحال سے گزرنا پڑا ہے،تمام سوشل میڈیا سائٹس سے درخواست کروں گی کہ وہ اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیں۔
شفایوسفزئی نے مزیدلکھاکہ تمام مہذب مردوں اور عورتوں سے درخواست کرتی ہوں کہ اس فضول کمپین کا حصہ نہ بنیں،اس کے علاوہ ان تمام لوگوں کا بھی بہت شکریہ جنہوں نے میرے ساتھ تعاون کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کے صدارتی آرڈیننس کیخلاف کیس، حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس
حماد اظہر نے بھی ایکس پلیٹ فارم پر اپنی شادی کی افواہوں پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جعلی ہیں، براہ مہربانی اُن تمام اکاؤنٹس کو رپورٹ کریں،پاکستان کو ظلم سے نجات دلانے کے اپنے اصل مقصد سے ہمیں ہٹانے کی یہ ایک چال ہے۔