مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ،ہفتہ وار رپورٹ جاری

Sep 27, 2024 | 17:57:PM

(وقاص عظیم )ادارہ شماریات نے  مہنگائی سے متعلق  ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

 جاری کردہ رپورٹ کےمطابق ملک میں ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں دوبارہ اضافہ ہوا،ہفتہ وارمہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 12.80 فیصد پر آگئی، ادارہ شماریات  کے مطابق ایک ہفتے میں 16 اشیامہنگی ہوئیں،ٹماٹر 6 روپے 76 پیسے فی کلو مزید مہنگے ہوئے،پیاز 7روپے 89 پیسے، دال چنا 3 روپے 97 پیسے فی کلو مہنگی ہوئِی،زندہ مرغی ایک روپے 10 پیسے ،بیف 2 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔

 ادارہ شماریات  کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی اور 26 کی قیمتوں میں استحکام رہا ،دال ماش 10 روپے 24 پیسے، دال مونگ 4 روپے 54 پیسے فی کلو سستی ہوئی ،  چینی 1 روپے 83 پیسے فی کلو سستی ہوئی،حالیہ ہفتے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 11روپے 43 پیسے سستا ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  سیاحت میں پاکستان کا 101 نمبر، سیروتفریح کیلئے امن اور سازگار ماحول ضروری

مزیدخبریں