لیفٹیننٹ جنرل محمد علی سیکرٹری دفاع مقرر

Sep 27, 2024 | 18:14:PM

  (بابر شہزاد ترک) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کر دیا ہے۔

 وزیراعظم کی منظوری کے تناظر میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کی بطور سیکرٹری وزارتِ دفاع تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے،24 نیوز کو موصول نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل محمد علی کو سیکرٹری دفاع مقرر کیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق نئے سیکرٹری وزارتِ دفاع کی تعیناتی 2 سال اور 3 ماہ کے لئے کی گئی ہے، سیکرٹری دفاع کی تعیناتی کا اطلاق یکم اکتوبر 2024 سے اُن کی ریٹائرمنٹ سے ہو گا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد علی یکم اکتوبر 2024 سے 31 دسمبر 2026 تک بطور سیکرٹری دفاع مقرر رہیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  انہو ں نے جلسے کیلئے این او سی نہیں دینا ،اب صرف احتجاج کریں گے ،عمران خان

مزیدخبریں