ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8سے 9فیصد کے درمیان رہے گی،اقتصادی رپورٹ 

Sep 27, 2024 | 18:29:PM
ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8سے 9فیصد کے درمیان رہے گی،اقتصادی رپورٹ 
کیپشن: وزارت خزانہ لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وزارت خزانہ  نے  ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی۔

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں مثبت معاشی آثار دکھائی دے رہے ہیں،مہنگائی سنگل ڈیجٹ میں آچکی ہے ،ستمبر اور اکتوبر میں مہنگائی 8 سے 9 فیصد کے درمیان رہے گی،رپورٹ کے مطابق  صنعتی پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے ،بڑے شعبوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے ، جاری کھاتوں کے خسارے میں کمی ہوئی ہے ۔

وزارت خزانہ کے مطابق ستمبر میں برآمدات ڈھائی سے تین ارب ڈالرز کے درمیان رہنے کی توقع ہے ،ستمبر میں ترسیلات زر 2 ارب 70 کروڑ ڈالرز سے 3 ارب 20 کروڑ ڈالرز تک رہنے کا امکان ہے،رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے ،برآمدی شعبے اپنے پیداوار کو بڑھانے کیلئے تیار دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر مزید سستا ، نئی قیمت سامنے آ گئی