اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس: نیتن یاہو کا خطاب، پاکستان کا واک آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم کے خطاب پر پاکستانی وفد واک آؤٹ کر گیا۔
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے خطاب کے بعد جب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو خطاب کے لئے آئے تو شہباز شریف کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس سے واک آؤٹ کر گیا، پاکستانی وفد کے واک آؤٹ کے بعد دیگر ممالک کے وفود نے خوب نعرے بازی کی اور شدید احتجاج کرتے ہوئے کچھ ممالک نے پاکستان کی تقلید کرتے ہوئے اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’غزہ پر اسرائیل کے حملے سے انسانی المیہ رونما ہونے والا ہے‘‘
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خوب شورشرابہ ہوا، پاکستان نے فلسطین اور لبنان میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔