بولی کی تاریخ میں توسیع،پی آئی اے شیئرز کی قیمت گرگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) نجکاری کمیشن کے غیر سنجیدہ فیصلوں سے سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے شیئرز کی قیمت گرگئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کی بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کے معاملہ سےنجکاری عمل کو ایک اور دھچکہ لگا جس سےقومی ائیرلائن کے شیئرز میں بڑی کمی ہوئی ،پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت 2 روپے 9 پیسے کمی ہوئی ،سٹاک ایکسچینج میں پی آئی اے کے شیئر کی قیمت 18 روپے 82 پیسے کی سطح پر آگئی،اچانک پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کے باعث قومی ایرلائن کے شیئرز گرگئی،حصص کی قیمت گرنے سے سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: قرض منظوری کے نتائج آنے لگے ، ڈالر مزید سستا ہو گیا