پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ارشاد قریشی)سی پی او سید خالد ہمدانی نے راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث افسران کی چھٹیاں منسوخ کردی۔
سی پی او کی جانب سے جاری حکمنامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی قسم کی بھی چھٹی کرنے کی اجازت نہیں،تمام افسران ڈیوٹی پر موجود رہے۔
حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع میں امن و امن کی صورتحال کے پیش نظر چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں، حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والے افسران کو نوکری سے برخاست کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عادل خان بازئی کی ن لیگ میں شمولیت کی افواہیں، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی میدان میں آ گئے