(ارشاد قریشی) جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر 29 ستمبر کو ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کر دیا.
جماعت اسلامی راولپنڈی کے ضلعی امیر عارف شیرازی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ چوک مری روڈ پر دھرنا دیا جائے گا, حکومت کے ساتھ معاہدہ کیے ہوئے 45 دن گزر چکے ہیں، مگر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس کے پیش نظر جماعت اسلامی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ’دھرنا ٹو‘ کا فیصلہ کیا ہے اور عوام کو حق دو تحریک دوبارہ بھرپور طریقے سے ملک بھر میں شروع کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج، راولپنڈی میں پولیس افسران کی چھٹیاں منسوخ
عارف شیرازی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولہ اپنی مراعات اور عیاشیوں کو ختم کرنے کے لیے تیار نہیں جبکہ عوام مہنگائی اور ٹیکس بموں کا نشانہ بن رہے ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر معاہدے پر عمل درآمد کے اقدامات کیے جائیں، ورنہ پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔