اسرائیل کیخلاف احتجاج پر امریکی یونیورسٹیوں میں 600 طلبہ گرفتار

Apr 28, 2024 | 08:55:AM

(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 32 فلسطینی شہید اور 69 زخمی ہوگئے جبکہ امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر 600 طلبہ کر گرفتار کرلیاگیا 

فلسطینی میڈیا کے مطابق وسطی غزہ میں النصیرات اور البریج کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 4 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ رفاہ میں ایک گھر پر حملے سے بچوں سمیت 8 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے،غزہ میں 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل نے 32 فلسطینیوں کو شہید اور 69 کو زخمی کردیا، شہداء کی مجموعی تعداد 34 ہزار 338 ہوگئی جبکہ 77 ہزار 437 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

 امریکا سمیت دنیا بھر میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے جاری ہے، کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کی جانب سے قائم کیے گئے احتجاجی کیمپ کا آج 11 واں روز ہے، اس کے علاوہ جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں بھی احتجاجی کیمپ لگا دیا گیا،امریکی یونیورسٹیوں میں احتجاج پر 600 سے زائد طلبہ کو گرفتار کیا گیا ہے، کئی جامعات میں طلبہ کو معطل کرنے کی دھمکیاں دے دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:موسلادھار بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر نے امریکا میں پُرامن مظاہرین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،اسرائیل میں ایک بار پھر وزیرِ اعظم نیتن یاہو کے خلاف احتجاج ہوا، مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نتین یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا جبکہ مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کا اور اسرائیل میں فوری طور پر نئے انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے تو رفح آپریشن ٹل سکتا ہے، یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس نے مخصوص تعداد میں یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی ظاہر کی ہے،حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی پر آمادگی مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

مزیدخبریں