شردھا کپور نے ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کافیصلہ کرلیا

اسی عمارت میں اکشے کمار بھی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اوربچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں

Aug 28, 2024 | 10:38:AM
شردھا کپور نے ہریتھک روشن کے گھر منتقل ہونے کافیصلہ کرلیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی نئی بلاک بسٹر فلم"استری 2" کی ہیروئن شردھا کپور جلد سُپر اسٹار ہریتھک روشن کی رہائش گاہ میں منتقل ہونے والی ہیں۔

شردھا کپورنے اپنی فلم"استری 2" کی ریکارڈ کامیابی کی وجہ سے باکس آفس پردھوم مچائی ہوئی ہے،اس فلم کی غیرمعمولی کامیابی نے جہاں شردھا کپور کو پیشہ ورانہ زندگی میں ترقی دی ہے تو وہیں اب اداکارہ نے اپنی نجی زندگی میں کچھ تبدیلیاں کرکے آگے بڑھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق شردھا کپور بہت جلد اکشے کمار کی نئی پڑوسی بننے والی ہیں کیونکہ وہ ممبئی کے علاقے جوہو میں واقع ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہو رہی ہیں،اسی عمارت کے ایک پُرتعیش ڈوپلیکس اپارٹمنٹ میں اکشے کمار بھی اپنی اہلیہ ٹوئنکل کھنہ اور اپنے بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:کیریئرکے آغازمیں اردوپڑھنی آتی تھی نہ کسی فنکارکوجانتی تھی،اشناشاہ

اس سے قبل یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ بالی ووڈ اداکار ورون دھون اپنی اہلیہ نتاشا دلال اور بیٹی کے ہمراہ ہریتھک روشن کے اپارٹمنٹ میں منتقل ہوں گے لیکن یہ ممکن نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ 15 اگست کو ریلیز ہونے والی شردھا کپور اور راجکمار راؤ کی فلم "استری 2" نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 589 کروڑ روپے سے زیادہ کابزنس کرلیاہے اورابھی مزید کمائی کا سلسلہ جاری ہے،یہ عالمی باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا سنگ میل عبور کرنے والی سب سے تیز ترین بالی ووڈ فلم بن چکی ہے۔