حافظ آباد:15 سالہ لڑکی سے مبینہ اغوا کےبعدزیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Aug 28, 2024 | 13:16:PM

( میاں مظہر ) حافظ آباد میں 15 سالہ لڑکی سے مبینہ اغوا کےبعد زیادتی کرنے والا ایک ملزم گرفتار کرلیاگیا۔

تفصیلات کے م طابق مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی اغوا اور زیادتی کا نشانہ بن گئی، جس کا مقدمہ درج کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس  کے مطابق متاثرہ لڑکی زینب کا کہنا ہے کہ اسے  ملزم ساجد اور فلک شیر نے اغواء کیا، دونوں افراد مجھے کسی ڈیرے پر لے گئے اور زیادتی کرتے رہے، طبیعت خراب ہونے پر مجھے میرے گھر کے قریب چھوڑ گئے۔

متاثرہ لڑکی زینب  نے مزید کہا کہ ملزموں نے  کسی کو بتانے پر مجھے اور والد کو قتل کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: قدرت کا کرشمہ ، پیدائشی گونگے بولنے لگے

ایس ایچ او کے مطابق ایک ملزم گرفتار کرلیا ہے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ باقی ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوشش کی جاری ہے۔

مزیدخبریں