چین: 47 سالہ باپ اور 18 سالہ بیٹے نے ایک ساتھ یونیورسٹی کا داخلہ امتحان پاس کر لیا

Aug 28, 2024 | 18:13:PM
چین: 47 سالہ باپ اور 18 سالہ بیٹے نے ایک ساتھ یونیورسٹی کا داخلہ امتحان پاس کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین میں 47 سالہ باپ اور 18 سالہ بیٹے نے ایک ساتھ یونیورسٹی کا داخلہ امتحان پاس کر کے سب کو حیران کر دیا۔

17 سالہ چینی شہری لیو اوہان کو بیجنگ کی Beihang یونیورسٹی کے فیوچر ایرو اسپیس لیڈر شپ پروگرام میں داخلہ ملا ہے، اس نے چین کے نیشنل یونیورسٹی انٹرنس ایگزم gaokao میں 750 میں سے 625 نمبر حاصل کرکے سائنس پروگرام میں 64 ویں پوزیشن حاصل کی، تاہم لیو اوہان کے باپ لیو جیان بو نے بھی اسی انٹرنس ایگزم میں شرکت کرتے ہوئے آرٹس پروگرام میں 750 میں سے 454 نمبر حاصل کیے اور انہیں Guangxi Normal یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے۔

لیو جیان بو نے تعلیم حاصل کرنے کا سلسلہ اس وقت شروع کیا جب ان کا بیٹا دوسری جماعت میں پہنچا تھا، لیو اوہان کھیل کود کی وجہ سے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتا تھا جس کے باعث امتحانات میں نمبر بہت کم آتے تھے جس پر والد نے اس کی پٹائی کی مگر پھر پڑھائی میں اس کا ساتھی بننے کا فیصلہ کیا، کووڈ 19 کی وبا کے دوران دونوں اکٹھے گھر میں رہ کر آن لائن تعلیم حاصل کرتے رہے اور باپ کی مدد سے لیو اوہان اپنی کلاس کا بہترین طالبعلم بن گیا۔

ریلوے کے عملے میں کام کرنے والے لیو جیان بو نے بتایا کہ وہ بچپن سے یونیورسٹی میں داخلے کا خواب دیکھتے تھے مگر ان کا خاندان اس کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا تھا، بچپن میں ہائی سکول کے داخلہ امتحان میں اچھے نمبر حاصل کرنے کے باوجود انہیں تعلیم چھوڑ کر خاندان کی معاونت کے لیے کام کرنا پڑا، وہ چینی زبان کے مضمون میں اچھے تھے جبکہ ان کا بیٹا ریاضی میں مہارت رکھتا تھا، تو دونوں باپ بیٹا گریڈز بہتر بنانے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خوبصورت بھارتی دوشیزہ  55 سالہ پاکستانی کو دل دے بیٹھی؛ ویڈیووائرل

لیو جیان بو کے مطابق انہیں خود سے زیادہ اپنے بیٹے کی کامیابیوں پر فخر ہے، میں یونیورسٹی سے ملازمت کے بعد فارغ وقت میں تعلیم حاصل کرنے کی اجازت طلب کروں گا، بطور والد میرا پہلا فرض اپنے بیٹے کی تعلیم کے اخراجات کو پورا کرنا ہے۔