ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری, قوانین کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری کیلئے قوانین کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 ستمبر کو طلب کر لیا گیا، چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کرتے ہوئے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط بھی لکھ دیا۔
جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیئرمین کمیشن و چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کریں گے، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ سمیت دیگر ممبران شرکت کریں گے، اجلاس میں ججز تقرری کیلئے رولز کا جائزہ لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سعودی عرب میں گرفتار،وجہ بھی سامنے آ گئی
دوسری جانب چیف جسٹس پاکستان نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹسز کو خط ارسال کرتے ہوئے ہائیکورٹس میں ججز تقرری کیلئے نام بھی طلب کر لیے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ جس ہائیکورٹ میں 5 سے زیادہ نشستیں خالی ہیں فوری نام تجویز کیے جائیں، ڈھائی سال بعد سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد مکمل ہوئی، شریعت اپیلٹ بنچ بھی 29 جولائی سے فعال ہے۔