معروف بھارتی اداکارہ نے شادی کے 7 سال بعد طلاق لے لی

Aug 28, 2024 | 19:53:PM

(24نیوز) بالی ووڈ اداکارہ نوینہ بولے نے شادی کے 7سال بعد شوہر جیت کیرانی سے طلاق لے لی۔

 انڈین میڈیاکے مطابق نوینہ بولے اور جیت کیرانی کے درمیان علیحدگی3 ماہ قبل ہوئی  جس کی تصدیق انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 3 ماہ قبل ہماری طلاق ہو چکی ہے تاہم اس حوالے سے قانونی کارروائی کا آغاز ہم جلد کریں گے،طلاق کے بعد بھی ہم اپنی5سالہ بیٹی کی مل کر پرورش کر رہے ہیں،جیت ہفتے میں2دن بیٹی کے ساتھ گزارتے ہیں، ہماری طلاق باہمی رضامندی سے ہوئی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایک ساتھ ناخوش رہنے سے بہتر ہے کہ الگ ہو کر خوشی سے زندگی گزاری جائے۔ 

نوینہ اور جیت کی شادی 2017ء میں ہوئی تھی،نوینہ کا کہنا تھا کہ شادی کے شروع میں ہمارا تعلق بہت اچھا تھا تاہم وقت کے ساتھ اس میں تلخی آتی گئی، ہم نے اپنی بیٹی کی خاطر معاملات کو سنبھالنے کی بہت کوشش کی لیکن ایسا نہ ہو سکا، ازدواجی رشتے میں میاں بیوی کی گفت و شنید اور ایک دوسرے کے ساتھ معیاری وقت گزارنا بہت اہم ہوتا ہے اور ہمارے رشتے سے یہ دونوں چیزیں ختم ہو گئی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: بیٹی نورِ جہاں کا چہرہ کیوں نہیں دکھاتی؟ زارا نور عباس نے وجہ بتادی

 
 

مزیدخبریں