غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا کیس،ایئر ہوسٹس آسیہ قربان کی ضمانت منظور

Aug 28, 2024 | 20:29:PM
غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کا کیس،ایئر ہوسٹس آسیہ قربان کی ضمانت منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیو)  لاہورکی سپیشل کسٹم کورٹ نےائیرہوسٹس سے غیر ملکی کرنسی برآمد ہونے کے مقدمے میں گرفتار ملزمہ آسیہ قربان کی درخواست ضمانت  منظور کرنے کا تحریری حکم جاری کردیا  ہے۔

 سپیشل جج رائے یاسین شاہین نے ملزمہ کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ، عدالتی فیصلے میں  ماڈل ایان علی کے ہائیکورٹ کے فیصلے کا بھی حوالہ دیا گیاہے ۔

عدالت نے ائیر ہوسٹس کی ضمانت5لاکھ روپے مچلکوں کے عوض منظور کی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ 20سال سے ائیر ہوسٹس ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے20 سالہ کیرئیر میں کوئی کریمنل کیس سامنے نہیں آیا ملزمہ کے وکیل نے کہا کہ ملزمہ سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے  فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسکیوٹر نے کہا کہ لاہور ائیرپورٹ سے ملزمہ رنگ ہاتھوں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سابق ایم این اے فہیم خان سعودی عرب میں گرفتار