چوہدری پرویز الہی ،ان کے بیٹے اور بہو کا نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) چوہدری پرویز الٰہی کا فیملی کے ہمراہ عمرہ پر جانے کا پروگرام بنا لیا، چوہدری پرویز الہی، ان کے بیٹے اور بہو نے اپنے نام پی سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام چیلنج کر دیا۔
چوہدری پرویز الہی سمیت دیگر کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت ، وزارت داخلہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نے نام پی سی ایل سے خارج کرنے اور بیرون ملک جانے کی اجازت دی، متعلقہ حکام نے عارضی طور پر نام پی سی ایل سے نکالا، چوہدری پرویز الہی سمیت اہل خانہ کا نام دوبارہ پی سی ایل میں شامل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری, قوانین کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
درخواست میں مزید مؤقف اپنایا گیا کہ چوہدری پرویز الہی اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے جانا چاہتے ہیں، چوہدری پرویز الہی اور ان کے اہل خانہ کے نام پی سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔
درخواست گزاروں کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پرویز الہیٰ، راسخ الہیٰ اور زاہرا الہیٰ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔