درآمدی کوئلے پر چلنے والے آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیر توانائی اویس لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تین آئی پی پیز کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔
کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن کریں گے،کمیٹی تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پلانٹس کو تھر کوئلے پر منتقل کرنے کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجزیہ پیش کرے گی،کمیٹی تھر کی کانوں سے پروجیکٹ سائٹ تک کوئلے کی نقل و حمل کیلئے لاجسٹکس کا جائزہ لے گی،کمیٹی معلوماتی سٹڈیز کے نتائج کی بنیاد پر حکومت پاکستان کو سفارشات اور عمل درآمد کا منصوبہ فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کے سابق ایم این اے سعودی عرب میں گرفتار،وجہ بھی سامنے آ گئی