اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، 3نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

Aug 28, 2024 | 21:17:PM
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، 3نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا، اجلاس میں3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

 اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی ہوم اسکیم پر نظرثانی کی منظوری کا امکان ہے،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کے روز طلب کیا گیا ہے ،ای سی سی اجلاس میں3نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق اورسیز پاکستانیوں کیلئے ترسیلات زر کی ہوم سکیم پر نظرثانی کی منظوری کا امکان ہے، سی پیک کے تحت تھاکوٹ تا رائے کوٹ روڈ کی ری الائنمنٹ کیلئے پاک چین فریم ورک کی سمری پر غور ہوگا، 39 کلومیٹر طویل چکدرہ تیمر گرہ روڈ کے سیکشن ون منصوبے کی سمری پیش ہوگی ۔ 

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت میڈیکل کالجز کے قیام کا فیصلہ