اقوام متحدہ کے نمائندہ کی وزارت داخلہ آمد،بلوچستان میں دہشتگردحملوں کی مذمت

Aug 28, 2024 | 21:21:PM

(24نیوز)اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی قیادت میں وفد نے وزارت داخلہ کا دورہ کیا، بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزارت داخلہ آمد پر اقوام متحدہ کے وفد کا استقبال کیا،اقوام متحدہ کے  نمائندہ خصوصی برائے افغانستان نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کی ،اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نےدہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردی عالمی مسئلہ ہے،پاکستان دہشتگردی میں سب سے زیادہ متاثر ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز اور شہریوں کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی، محسن نقوی نے حملوں میں فتنہ الخوارج کے ملوث ہونے پروفد کو آگاہ کیا،دہشتگردافغانستان کی سرزمین استعمال کر رہے ہیں ، ہر صورت روکنا ہو گا،  پاکستان ،افغانستان میں امن اور استحکام کیلئے ہرممکن کردار ادا کر رہا ہے۔

پاکستان نے کئی دہائیوں سے افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کی ،غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا مرحلہ وار آغاز کیا جا چکا ہے، قانونی دستاویزات کے حامل افراد کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی،  ویزا اور دیگر قانونی دستاویزات کے بغیر کسی کو پاکستان میں رہنے کی اجازت نہیں دے سکتے،  جلد افغان مہاجرین کی واپسی کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا،  محسن نقوی نے افغان مہاجرین کی بحالی کیلئے اقوام متحدہ کے کردار کی ضرورت پر زور دیا۔
 یہ بھی پڑھیں: اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس طلب، 3نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

مزیدخبریں