یوم دفاع کی تیاریاں، 2 بحری جہاز پاک بحریہ میں شامل ہوں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) یوم دفاع کے موقع پر پروقار تقریب کے انعقاد کے لئے پاک بحریہ کی تیاریاں جاری ہیں، اس دن 2 بحری جہاز بھی پاک بحریہ میں شامل ہوں گے، صدر مملکت انڈکشن تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق 6 ستمبر کو یوم دفاع کے موقع پر پاک بحریہ میں 2 بڑی انڈکشنز کی تیاریاں جاری ہیں، ’پی این ایس بابر‘ اور ’پی این ایس حنین‘ کی بیک وقت پاک بحریہ میں انڈکشن ہو گی، پی این ایس بابر اور پی این ایس حنین کی انڈکشن تقریب کے مہمان خصوصی صدر آصف علی زرداری ہوں گے، ترکی میں تیار کیا جانے والا پہلا بابر کلاس جہاز ’پی این ایس بابر‘ باضابطہ طور پر پاک بحریہ کا حصہ بنے گا، رومانیہ میں تیار کیا گیا تیسرا آف شور پٹرول ویسل ’پی این ایس حنین‘ بھی پاک بحریہ میں شامل ہو گا۔
پی این ایس بابر کی تعمیر کا آغاز 4 جون 2020 کو ہوا تھا، پی این ایس بابر 15 اگست 2021 کو لانچ کیا گیا جبکہ کمیشننگ 23 ستمبر 2023 کو ہوئی، ورٹیکل لامنچنگ سسٹم سے لیس بابر کلاس کے 4 جہاز پاک بحریہ میں شامل کئے جا رہے ہیں، پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں، بابر کلاس کے 3 دیگر جہاز پی این ایس بدر، طارق اور خیبر اس وقت تیاری کے مختلف مراحل میں ہیں۔
مزید براں بابر کلاس جہاز بیک وقت سطح آب،زیر آب اور فضا میں جنگ لڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے، 2888 ٹن بابر کلاس جہاز پر فضائی خطرات سے نمٹنے کے لئے ورٹیکل لانچ سسٹم کے ذرئعیے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
پاک بحریہ کے لئے تیسرا یرموک کلاس او پی وی 2600 بھی رومانیہ کے گالاٹی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ہے، یرموک کلاس کے پہلے 2 جہازوں کے مقابلے میں آخری 2 او پی ویز 2600 ٹن ڈسپلیسمنٹ کے حامل ہیں، یرموک کلاس جہازوں کو بے مثال خوبیوں کی بدولت پاکستان نیوی میں گائیڈڈ میزائل کورویٹس کا درجہ حاصل ہے، پی این ایس حنین سمیت یرموک کلاس کے تمام جہاز سطح اور فضا میں جنگ کے ساتھ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے لئے بھی موزوں ہیں۔
دریں اثنا 98 میٹر طویل پی این ایس حنین کی رفتار 24 ناٹس کے لگ بھگ ہے، ورٹیکل لانچنگ سسٹم کی مدد سے پی این ایس حنین سطح سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائل داغ سکتا ہے، 76 ایم ایم مین گن کے ساتھ پی این ایس حنین پر 20 ایم ایم کی 2 سیکنڈر گنز بھی نصب ہیں، یرموک کلاس کے چاروں جہازوں کو اسلامی تاریخ کی اہم جنگوں سے منسوب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری, قوانین کا جائزہ لینے کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب
واضح رہے کہ پی این ایس یرموک اور تبوک کے بعد پی این ایس حنین بھی پاک بحریہ کی قوت و استعداد کار میں بہترین اضافہ ہو گا، یرموک کلاس کا چوتھا اور آخری جہاز پی این ایس یمامہ رواں برس فروری میں لانچنگ کے بعد تکمیل کے مراحل سے گزر رہا ہے۔