بھارتی اداکار جنسی ہراسانی اور دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار

Dec 28, 2024 | 11:08:AM
بھارتی اداکار جنسی ہراسانی اور دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کنڈا اورتیلگو ٹیلی ویژن کے اداکار چاریتھ بالاپا کو ساتھی اداکارہ کو جنسی طورپر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورپولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی ایک خاتون اداکارہ کی شکایت پر کی گئی  جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ چاریتھ بالاپا نے انہیں جنسی طورپر ہراساں کیا،ان پر حملہ کیا اور دھمکانے کی بھی کوشش کی۔

خاتون کے مطابق ہراسانی، حملہ اور دھمکیاں یکم نومبر 2023 سے 13 دسمبر 2024 کے دوران مختلف دنوں میں دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پرانی باتیں بھول کرنئے سال میں نئی شروعات کرنا چاہتی ہوں،ملائکہ اروڑا

 شکایت کنندہ اداکارہ تیلگو اور کنڈا ڈراموں میں چاریتھ کے ساتھ کام کر چکی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ ملزم کو 2017 سے جانتی ہیں۔