(ملک اشرف)خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس کی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقررہوگئی۔
لاہورہائیکورٹ کےرجسٹرارآفس نے خلیل الرحمان قمرہنی ٹریپ کیس میں ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت 30 دسمبر کو سماعت کیلئے مقررکردی،جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد طارق ندیم پر مشتمل 2 رکنی بینچ سماعت کرےگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکار جنسی ہراسانی اور دھمکی دینے کے الزام میں گرفتار
عدالت نے فریقین کے وکلاء کو دلائل کے لئے طلب کررکھا ہے،کیس میں شریک ملزمہ آمنہ عروج اور ارشد نے ضمانت کیلئےہائیکورٹ سے رجوع کررکھاہے۔