وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے

نوازشریف کینسر ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا میں نوکیموتھراپی ،نوسرجری متعارف کرائی جائیگی

Dec 28, 2024 | 12:58:PM

(راؤ دلشاد) عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے ہیلتھ پراجیکٹ مثال بن گئے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ عوام کی صحت ترجیح ہے،وسائل کی کمی نہیں ہونے دیں گے،نوازشریف کینسر ہسپتال اور کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ سرگودھا میں نوکیموتھراپی ،نوسرجری متعارف کرائی جائے گی ۔

 وزیر اعلیٰ کے پراجیکٹ میں شامل پنجاب ایئر ایمبولینس سروس کا باقاعدہ آغاز کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیاہے،کلینک آن ویل اورفیلڈ ہسپتال سے تقریباً68لاکھ مریض مستفید ہونے کا ریکارڈ بھی قائم،پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کا میگا پراجیکٹ اور وزیراعلیٰ مریم نوازنے روایتی بی ایچ یو کو”مریم ہیلتھ کلینک“میں بدل دیاہے ۔پنجاب بھر میں 2800سے زائد ہسپتالوں کی ری ویمپنگ،
پنجاب بھر کے دور درازدیہی علاقو ں میں فیلڈ ہسپتالوں کی بے مثال سروس جاری ہے ان فیلڈ  ہسپتالوں سے ساڑھے9لاکھ مریض مستفید،60ہزار ایکسرے،1 لاکھ35ہزار لیب ٹیسٹ کئے گئے جبکہ فیلڈ ہسپتالوں میں الٹراساؤنڈ، فرسٹ ایڈ اور ماں بچے کی صحت کی سہولت بھی موجو ہے۔

مزید پڑھیں:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 3 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے

دوسری طرف پنجاب میں مختلف  شہروں کے گنجان آبادعلاقوں میں کلینک آن ویل سے 67لاکھ مریض مستفید ہو چکے،کلینک آن ویل سروسز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی، ویکسی نیشن، سٹاف اورالٹرا ساؤنڈ بھی میسرہے،دوسری طرف ضلعی ہسپتال میں سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی کمی پوری کرنے کا ٹارگٹ، سپیشل پیکیج کی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے ،پنجاب کے ضلعی ہسپتالوں میں کیتھ لیب، کارڈیالوجی سنٹر مرحلہ وار بنانے کا فیصلہ،دل کے مریض بچوں کیلئے چیف منسٹرہارٹ سرجری پروگرام کے تحت مفت،علاج وآپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں