ریحام خان دوبارہ دلہن بن گئیں،مداحوں کی جانب سے نیک خواہشات کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف اینکر ریحام خان مرزا بلال کے ساتھ شادی کی دوسری سالگرہ پردوبارہ دلہن بن گئیں،اس موقع پرکرائے گئے برائیڈل شوٹ نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
شادی کی دوسری سالگرہ پرریحام خان اورمرزابلال نے ایک برائیڈل شوٹ کروایا جس میں دونوں نے ایک رنگ کالباس پہناہواہے۔
ریحام خان نے اپنے شوہر مرزا بلال کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ہم مشترکہ زندگی کا جشن وقت کے سفر کے ساتھ منا رہے ہیں۔
دوسری جانب ریحام خان کے مداح ان کے فوٹو شوٹ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کے پیغام شیئر کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ ریحام خان کی اس سے پہلے بھی دو شادیاں ہو چکی ہیں ،ان کی پہلی شادی 1993میں اعجاز رحمان کے ساتھ ہوئی تھی جو سال 2005 تک چل سکی،بعدازاں ریحام خان کی دوسری شادی بانی پی ٹی آئی اورسابق وزیرِ اعظم عمران خان کے ساتھ سال 2014 میں ہوئی جو تقریبا ایک سال بعد 2015 میں طلاق پر ختم ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
ریحام خان نے تیسری شادی امریکی ماڈل و اداکار مرزا بلال سے کی اوردونوں خوشگوارزندگی بسر کر رہے ہیں۔