کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

Dec 28, 2024 | 13:08:PM
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 5 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف متوقع ہے، کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

کے الیکٹرک کی جانب سے قیمت میں کمی کرنے سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کروا دی گئی ہے،کےالیکٹرک نے درخواست ماہ نومبر کے فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں دائر کی،منظوری کی صورت میں کراچی کے صارفین کو 7 ارب 17 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 15 جنوری کو سماعت کرے گی۔

مزید پڑھیں:گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری 3 روزہ دورے پر ترکیہ پہنچ گئے