2024ء کی آخری فلم "شاعر"سینما گھروں کی زینت بن گئی

Dec 28, 2024 | 17:21:PM
2024ء کی آخری فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)معروف اداکارہ نیرو باجوہ کی پروڈکشن میں بننے والی بھارتی پنجابی فلم"شاعر" سینما گھروں کی زینت بن گئی۔

یہ 2024 میں ریلیز ہونے والی آخری فلم ہے،اس فلم کو ڈسٹری بیوشن کلب کے بینرتلے ریلیزکیاگیاہے،فلم کے نمایاں فن کاروں میں نیروباجوہ اورستندرسرتاج شامل ہیں۔

 لاہور کے مقامی سینمامیں فلم کے پریمیئر کے موقع پر ڈسٹری بیوشن کلب کے ڈائریکٹرشیخ عابدرشید نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ یہ 2024ء کی آخری فلم ہے جو معروف اداکارہ نیروباجوہ کی اپنی پروڈکشن ہے ،امیدہے کہ یہ فلم شائقین کی توقعات پر پوری اترے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اداکار شہریار منور اور ماہین صدیقی رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

شیخ عابدرشید نے مزیدکہاکہ رواں سال پاکستانی فلموں کے لیے اچھانہیں رہااورسات آٹھ فلمیں ہی ریلیزہوئی ہیں،انہوں نے بھی بہت اچھا بزنس نہیں کیا،2025ء میں پاکستانی پروڈیوسرز کوزیادہ سے زیادہ فلمیں بنانی چاہئیں۔