انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،لیبیا کشتی سانحہ کے اشتہاری ملزم گرفتار

Dec 28, 2024 | 18:34:PM

(عرفان ملک)وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،لیبیا کشتی سانحہ کے اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سرکل میاں صابر کی ٹیم نےبڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا ،ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق لیبیا کشتی سانحہ میں ملزم اشتہاری تھا،ملزم معصوم لوگوں کو یورپ کےخواب دیکھا کر لاکھوں روپے بٹورتا تھا،ملزم کی گرفتاری ڈال کر مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ 

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ اشتہاری ملزم سے کشتی سانحہ کے دیگر ملزمان کے بارے میں بھی پوچھ گچھ کی جائے گی،معصوم شہریوں کو یورپ کے سنہری خواب دیکھنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جا رہا ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے  لاہور زون سرفراز خان ورک نے کہا ہے کہ شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ان انسانی سمگلروں کے جھانسے میں نہ آئیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:  پی آئی اے کے طیاروں کے حوالے سے خوش آئند خبر

مزیدخبریں