(زین مدنی) بھارتی پنجابی کامیڈی فلم 'فرلو' کو این او سی مل گیا ہے اور یہ فلم 10 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
اس فلم کے ریلیز رائٹس ایم کے فلمز ڈسٹریبیوشن کمپنی نے حاصل کر لیے ہیں اور یہ فلم 10 جنوری کو بشرطِ سنسر سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
فلم کی مرکزی کاسٹ میں گرپیت گھگھی نے اہم کردار ادا کیا ہے اور یہ فلم امپورٹ پالیسی کے تحت پاکستانی سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔
امپورٹ پالیسی کے تحت ریلیز ہونے والی فلموں کی بدولت سینما گھروں کی رونقیں دوبارہ بحال ہو چکی ہیں, ہالی وڈ اور بالی وڈ پنجابی فلموں کی آمد نے سینماؤں کی رونقوں میں اضافہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں مقامی سینما ہالز میں نیا جوش اور دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:2024ء کی آخری فلم "شاعر"سینما گھروں کی زینت بن گئی