باکسنگ ڈے ٹیسٹ :کونسٹاس کی ویرات کوہلی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل

Dec 28, 2024 | 19:30:PM

(24نیوز) باکسنگ ڈے ٹیسٹ دوران کونسٹاس کی ویرات کوہلی کا مذاق اڑانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

 آسٹریلوی بیٹر میلبورن کرکٹ گراؤنڈ (MCG) میں بلے بازی اور فیلڈنگ دونوں کے ساتھ اپنے پہلے ٹیسٹ سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،کونسٹاس نے اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں تیز رفتار 60 رنز بنانے کے بعد فیلڈنگ کے دوران ویرات کوہلی کے کندھے کے دھکے کی نقل کی جس کی ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔ 

 آسٹریلیا کے نئے ڈیبیوٹنٹ سیم کانسٹاس نے اپنے مختصر بین الاقوامی کرکٹ کیریئر میں اپنی دلچسپ شخصیت کا مظاہرہ کیا ہے،کانسٹس نے ایم سی جی پر بھارت کے خلاف اپنے ڈیبیو میں شاندار ففٹی بنائی  مگر یہ راستہ کچھ تنازعات سے بھرا رہا  جس میں بھارت کے سینئر کرکٹر ویرات کوہلی کے ساتھ کندھے کے ٹکراؤ کا بھی سامنا کیا۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھارت کی اننگز کے دسویں اوور کے بعد کوہلی اچانک سمت تبدیل کر کے کانسٹس کو کندھے سے ٹکرا گئے  جس کے نتیجے میں دونوں کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔

کانسٹس نے اس واقعے کے بعد باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے دوسرے دن کوہلی کے کندھے کے دھکے کی نقل کرنا شروع کر دی, انہوں نے جیسے ہی اپنے کندھے کو ہلایا، تماشائیوں کی توجہ حاصل کر لی اور آسٹریلین تماشائیوں نے اس حرکت کو بے حد پسند کیا اور ان کا بھرپور ساتھ دیا۔

آسٹریلوی میڈیا نے اس واقعے کے بعد کوہلی کو "بلّی" اور "مسخرہ" جیسے الفاظ سے مخاطب کیا تھا، سیم کانسٹس کی نقل نے اس تنازعے کو مزید دلچسپ بنا دیا اور آسٹریلوی عوام نے اس مزاحیہ حرکت کا خوب لطف اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: کوہلی باز نہ آئے، اب مداح سے الجھ پڑے

مزیدخبریں