فلم رومیو اینڈ جولیٹ کی جولیٹ 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

Dec 28, 2024 | 22:31:PM

(ویب ڈیسک)1968 کی مشہور فلم "رومیو اینڈ جولیٹ" میں جولیٹ کا کردار ادا کرنے والی معروف اداکارہ اولیویا ہسی ایزلے 73 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

 ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری ہونے والے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اولیویا 27 دسمبر کو اپنے گھر میں انتقال کر گئیں وہ اپنے سوگواران میں 35 سالہ شوہر ڈیوڈ گلین ایزلے اور تین بچوں ایلکس، میکس اور اِنڈیا کو چھوڑ گئی ہیں۔

اولیویا ہسی 17 اپریل 1951 کو ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پیدا ہوئیں اور فلم "رومیو اینڈ جولیٹ" کے ذریعے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔

 ان کا جولیٹ کا کردار فلم بینوں میں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ کردار ان کی کیریئر کا ایک سنگ میل ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:مراٹھی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حادثے کا شکار ہوگئیں

مزیدخبریں