نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی

Dec 28, 2024 | 22:41:PM
نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) لبنان میں نیوزاینکر عبیر رحال کو اس کے شوہر خلیل مسعود نے عدالت میں گولی مار کر قتل کردیا بعد ازاں ملزم نے بھی خودکشی کرلی۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی این این اے کے مطابق ملزم واردات کے فوری بعد عدالت سے فرار ہوگیا تھا بعد ازاں ایک گھنٹے بعد ایک وڈیو فیس بک پر شیئر کرکے خودکشی کرلی۔

نیوزاینکر عبیر رحال اپنے شوہر سے علیحدگی کی درخواست پر کارروائی مکمل کرنے کےلیے عدالت میں موجود تھیں جوڑے کے تین بچے تھے۔

قاتل خلیل مسعود نے فیس بک اکاونٹ پر شیئر کی جانے والی وڈیو میں قتل کی وجہ مبینہ خیانت بتائی اورغیرت کو محرک قرار دیا، سیکیورٹی اہلکاروں کو بعد میں اس کی لاش اس کی کار میں ملی۔

یہ بھی پڑھیں:35 افراد کو گاڑی تلے کچلنے والے کو سزائے موت سنا دی گئی