(ویب ڈیسک) پاکستان کی سپرسٹار اداکارہ ہانیہ عامر نے امریکہ میں ایونٹ آرگنائزرز پر بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر نے حالیہ دنوں میں امریکہ کے شہر ڈیلس میں ’مِیٹ اینڈ گریٹ‘ تقریب میں شرکت کی تاہم یہ ایونٹ اس وقت ختم ہو گیا جب اداکارہ ایونٹ اچانک سے چھوڑ کر چلی گئیں۔
ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی سٹوری میں امریکہ میں ہونے والے ایونٹ کے حوالے سے تفصیلات فراہم کیں۔
دوسری جانب ایونٹ کے منتظمین نے ایونٹ کو "تباہ کن" قرار دیتے ہوئے اپنے شکوے عوامی طور پر پیش کر دیے ہیں ، منتظمین کا دعویٰ ہے کہ ہانیہ نے غیر پیشہ ورانہ رویہ اختیار کیا، ایونٹ میں تاخیر کی اور صرف چند منٹوں میں ایونٹ چھوڑ دیا،منتظمین نے کہا انہوں نے اپنے وعدے پورے نہیں کیے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہانیہ نے ان کا وقت اور پیسہ ضائع کیا اور عوام کی ہمدردی جیتنے کی کوشش کی۔
ٹیم نے کینیڈا میں پہلے کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے،انہوں نے اپنی آمد میں تاخیر کی،مداحوں کو مایوس کیا اور ہمارے پیسوں پر ذاتی تقریبات میں شرکت کی،انہوں نے ویزا سے متعلق مسائل کا بھی ذکر کیااور کہا کہ ہانیہ کا ویزا ختم ہو رہا تھا اور ان کی ٹیم نے وقت پر اطلاع نہیں دی ہم نے ٹکٹوں کے لیے پیسے بھیجے لیکن آخری لمحے میں تاخیر کی درخواست آئی،یہ ایک خوفناک تجربہ تھا۔
ڈلاس میں موجود مداح جو اپنے پسندیدہ ستاروں سے ملنے کے لیے گھنٹوں انتظار کر رہے تھے، ہانیہ کی غیر متوقع روانگی پر غصے میں آ گئے اور ریفنڈ کی درخواست کرنے لگے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ انہیں ہانیہ کی عدم تعاون کی وجہ سے ٹکٹوں کا پیسہ واپس کرنا پڑا، اور اس تجربے کو "ان کی زندگی کا بدترین" قرار دیا۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی بات رکھی اور منتظمین پر اپنے منیجر کے ساتھ بدسلوکی کا الزام لگایا، جہاں ان کے حامیوں نے ان کا دفاع کیا، وہیں کئی مداحوں نے ان پر اپنے پیشہ ورانہ فرائض پورے نہ کرنے پر تنقید کی۔
اس واقعے نے اداکارہ کی عوامی شبیہ پر سیاہ دھبہ چھوڑا ہے اور مداحوں اور انڈسٹری میں ایک بحث کو جنم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نیوزاینکر کو گولی مار کر شوہر نے خودکشی کرلی