پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال، موڈیز نے رپورٹ جاری کردی

Feb 28, 2024 | 14:44:PM

(24 نیوز ) پاکستان کو زرمبادلہ ذخائر اور ریونیو میں بہتری لانا ہوگی،  قرضوں پرڈیفالٹ کی صورت میں پاکستان کی ریٹنگ ڈاؤن گریڈ ہوسکتی ہے، عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی سیاسی و معاشی صورتحال پررپورٹ جاری کردی۔

 تفصیلات کے مطابق موڈیزکی رپورٹ میں کہاگیا ہےکہ نئی مخلوط حکومت کیلئے غیریقینی صورتحال برقرار رہے گی جبکہ مشکل اصلاحات کیلئے نئی مخلوط حکومت کا انتخابی مینڈیٹ زیادہ مضبوط نہیں۔
موڈیز نے پاکستان کی آؤٹ لک مستحکم لیکن طویل مدتی سی اے اے تھری ریٹنگ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہےکہ پاکستان کو بیرونی مالی ضروریات کا سامنا ہے اور زرمبادلہ ذخائر ناکافی ہیں، پاکستانی معیشت کو قلیل، وسط مدت کے دوران انتہائی بلند مالی خطرات درپیش ہیں۔

موڈیز کے مطابق آئی ایم ایف سے نیا قرض پروگرام، دیگر ممالک  اور اداروں سے قرض کا حصول مشکل ہوگا، مالی اوربیرونی خطرات میں کمی پر پاکستان کی ریٹنگ بہتر ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ؛  مریم نواز تقاریر کے بجائے غریب کی بھوک کا سوچیں:یاسمین راشد

مزیدخبریں