(24 نیوز) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 فیصل آباد میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا عمل دوسرے روز بھی مکمل نا ہوسکا۔
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 97 فیصل آباد میں مسلم لیگ ن کے امیدوار علی گوہر بلوچ کی درخواست پر دوبارہ گنتی 2 دن سے جاری ہے، اب تک حلقہ کے 341 میں سے 210 پولنگ سٹیشنز کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صدارتی انتخابات کیلئے پرزائڈنگ افسران کی تقرری، کون کونسی شخصیات ذمہ داری انجام دیں گیں؟
واضح رہے کہ ریٹرننگ افسر کی نگرانی میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کل سے دوبارہ شروع ہو گی اور خیال رہے کہ این اے 97 سے آزاد امیدوار سعد اللہ بلوچ 72614 ووٹ لے کر فتح یاب ہوئے تھے۔