( 24 نیوز )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان دیکھنے میں آیا جبکہ ڈالر سستا ہو گیا۔
100 انڈیکس میں 329 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس 1 لاکھ 14 ہزار 114 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس میں معمولی کمی دیکھی گئی، دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 77 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 13 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہواتھا۔
یہ بھی پڑھیں:3200 ارب مالیت کے ٹی بلز نیلام کرنے کا ہدف مقرر
دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 12 پیسوں تک سستا ہوگیا، انٹر بینک میں ڈالر279 روپے60 پیسوں کی سطح پرٹریڈ ہو رہا ہے۔ گزشتہ روز ڈالر دس پیسے مہنگا ہوا تھا۔