(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ، میزبان اور کامیڈین وینا ملک نے سوشل میڈیا پراپنے بیٹے کے ساتھ بنائی گئی خوبصورت ویڈیو شیئر کردی ۔
وینا ملک کی جانب سے اپنے بیٹے کے ساتھ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیومیں اداکارہ کو آرام کرتے جبکہ ان کے بیٹے کو اپنی والدہ کے بال بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو کو "میری روشنی" کا کیپشن دیا ہے۔
اداکارہ کے مداحوں اور صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کو "کیوٹ" قرار دیا جا رہا ہے۔
طویل عرصہ میڈیا سے دور رہنے والی اداکارہ وینا ملک آج کل پھر سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمٰن قمرنے مجھ سے بدتمیزی کی:ریشم کاالزام
3 ماہ قبل ایک پوسٹ انٹرویو کے دوران وینا ملک نے بتایا تھا کہ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے جن کی عمریں 10 اور 9 سال ہیں۔
اداکارہ نے اس پوڈ کاسٹ میں اپنی سابقہ شادی، علیحدگی، بچوں کی حوالگی سے متعلق پیش آنے والی مشکلات اور بعد ازاں طلاق پر بھی کھل کر بات کی تھی۔