فحاشی کیخلاف شکنجہ سخت:پنجاب کے تھیٹروں کی ای نگرانی کافیصلہ

کوشش ہوگی کہ تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر

Feb 28, 2025 | 13:01:PM
فحاشی کیخلاف شکنجہ سخت:پنجاب کے تھیٹروں کی ای نگرانی کافیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب بھر میں فحاشی ،عریانی اور ذومعنی فقرے بولنے والے فنکاروں کیخلاف شکنجہ کستے ہوئے پہلی بار تھیٹرز کی ای نگرانی شروع کردی گئی ۔

پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار لاہور کے 9 تھیٹرز سمیت صوبہ بھر کے تھیٹروں کی ای مانٹیرنگ شروع کر دی گئی ہے،مانٹیرنگ سینٹر لاہور میں پنجاب کونسل آف دی آرٹس (پکار)کے ہیڈآفس شادمان میں بنایا گیا ہے۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب آرٹس کونسل تنویر ماجد نے "پکار" ہیڈ آفس لاہور میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب بھر کے تھیٹرز میں ای مانیٹرنگ شروع کر دی گئی ہے،فحاشی،عریانی اور ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

تنویر ماجد نے مزید کہا کہ تمام تھیٹرز مالکان نے اپنے بیان حلفی لکھ کر دے دیئے ہیں، سب کو ڈرامہ ایکٹ اور ایس او پیز سے متعلق پابند کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فلمساز پرقریبی دوست کے سنگین الزامات،پولیس سے مددمانگ لی

ایگزیکٹو ڈائریکٹر"پکار" تنویر ماجد نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات کی روشنی میں عید پر پنجاب بھرمیں ڈراموں کی سخت ترین مانیٹرنگ کا۔فیصلہ کیا گیا ہے،ای مانیٹرنگ کے بعد خلاف ورزی پر نوٹسز دینے کا بھی سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے،اس حوالے سے پنجاب آرٹس کونسل کے ہیڈ آفس شادمان میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جبکہ آئندہ ڈراموں کی گانوں کی بجائے مکمل ڈرامے کی فل ڈریس ریہرسل کو مانیٹر کیا جائے گا، کوشش ہو گی تھیٹر کو اس کی اصل شکل میں بحال کیا جائے۔