سلمان خان کی ایکشن فلم "سکندر" کا دھماکے دار ٹیزرآگیا

Feb 28, 2025 | 14:34:PM
سلمان خان کی ایکشن فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی ایکشن تھرلر فلم "سکندر" کا دھماکے دار آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

اے آر  مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کا ٹیزر ایک زبردست ایکشن اور تجسس سے بھرپور فلم کا اشارہ دیتا ہے،سلمان خان اس فلم میں سکندر کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

ٹیزر کے آغاز میں ان کا پہلا ڈائیلاگ بتاتا ہے کہ انہیں سکندر کا نام ان کی دادی نے دیا تھا، جبکہ دادا انہیں "سنجے" کہہ کر بلاتے تھے۔

ٹیزر میں شاندار ایکشن سیکوئنس دکھائے گئے ہیں،جس میں سلمان خان دشمنوں کو مکے اور ککس مارتے نظر آتے ہیں۔

ٹیزر میں رشمیکا مندانا کی ایک جھلک بھی دکھائی گئی ہے جہاں وہ سلمان خان سے کہتی ہیں کہ آپ اپنے دشمنوں میں کافی مشہور ہیں۔

"سکندر" عیدالفطر پر ریلیز ہونے جا رہی ہے لیکن ابھی تک فلم کی مکمل کہانی سامنے نہیں آئی،ٹیزر دیکھ کر  ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ہے کہ بالی ووڈ کا باپ آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کیپٹن امریکا کی نئی فلم کی نمائش کے دوران سینما کی چھت گرگئی

ایک اور شخص نے کہا کہ دم ہے تو روک لو کیونکہ سکندر آ چکا ہے,سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی اس فلم کا فلم بینوں کوشدت سے انتظارہے۔