چکوال :بس کھائی میں جا گری،8 افراد جاں بحق

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)چکوال میں موٹروے پر نیلہ دولہ کے قریب مسافر بس کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق بس کراچی سے سوات جارہی تھی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو چکوال شفٹ کردیا گیا ہے، احتیاطی تدابیر کیساتھ موقع کو محفوظ کرلیا گیا جبکہ بس کو کرین کی مدد سے سیدھا کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کی جانب سے مزید بتایا کہ بس میں 43 مسافر سوار تھے، حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔
مزید پڑھیں:کیپٹن امریکا کی نئی فلم کی نمائش کے دوران سینما کی چھت گرگئی